Tuesday, April 23, 2024

چیف سیکرٹری نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

چیف سیکرٹری نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت سیکرٹریز کانفرنس میں سرکاری محکموں میں بھرتی کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے سرکاری محکموں میں بھرتی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سروسز،ریگولیشن اور خزانہ کے سیکرٹری شامل ہیں۔ اجلاس میں آئندہ سرکاری محکموں میں بھرتیاں ریگولر یا کنٹریکٹ پر دینے کا جائزہ لیا گیا۔ موجودہ پالیسی کے مطابق صرف کنٹریکٹ پر ہی سرکاری ملازمت دی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری نے اسپیشل افراد کی بھرتی کے عمل کو تیزکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 31جولائی تک خصوصی افراد کی بھرتیوں کی تشہیر مکمل کی جائے۔