Friday, April 26, 2024

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا
December 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ایک لمبے عرصے کے بعد نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کا سنہرہ موقع گنوانے پر  چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔ پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں صرف چار رنز سے شکست کھا گئی تھی جب کہ تیسرے میچ میں تمام بلے باز مل کر بھی میچ کو ڈرا کی جانب نہ لے جا سکے ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پرچیف سلیکٹر انضمام الحق برہم ہو گئی اور  ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ، ان کا کہنا تھاشکست کی ذمہ داری اکیلے کپتان پر نہیں ڈالی جاسکتی سب کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنا ہو گی، ٹیل اینڈرز کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو بلیک کیپس کیخلاف سیریز تین صفر سے جیتنی چاہیے تھی، امام الحق کو میرے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے، امام اچھاکھلاڑی ہےٹیم میں زیادہ عرصے تک کھیل سکتاہے ۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا مسلسل کھیلنے سے کھلاڑی انجرڈ نہ ہوں  اس لیے روٹیشن پالیسی اپنا رہے ہیں، رضوان کوکیپنگ کےعلاوہ بیٹسمین کےطورپرٹیم میں شامل کیا گیا ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا انٹرنیشنل کرکٹ دراصل پریشر ہینڈل کرنے  کا نام ہے، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا امیدہے ٹیم اچھا پرفارم کرتے ہوئے پروٹیز کو ٹف ٹائم دےگی ۔