Thursday, May 9, 2024

چیف جسٹس کے کورونا پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس کے کورونا پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتوں نے کیا اقدامات کئے؟ چیف جسٹس آف پاکستان کے پہلے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ ااٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز پیش ہونگے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت اپنی اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کراچکی ہیں۔