Friday, May 10, 2024

چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
July 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد کے فیصلے کے بعد پاکستان بدلنے جا رہا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل الیکشن سے قبل سب پر جھاڑو پھر جائیگا اور اگلے انتخابات میں صرف صاف ستھرے لوگ حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ اپوزیشن کی طاقت نہیں ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ان کی پارٹی کے آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا،’’ شہباز شریف کو جیسا کہوں گا ویسے کریگا ‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک افراد کو ملازمت فراہم کرسکتے ہیں۔ شالیمار ایکسپریس بند نہیں ہونے والی ہے۔ ایم ایل ون کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ ایم ایل ون کے بغیر حادثات کو روکنا ناممکن ہے جو اس سال سے شروع ہوگا۔ وزیر نے کہا کہ ریلوے کا سب سے بڑا مسئلہ پنشن ہے، جو بوجھ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس ایم ایل ون کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، جس کو بلٹ ٹریک بنایا جا سکے۔" انہوں نے عوام سے کہا کہ عیدالاضحٰی کو سادگی کے ساتھ منائیں۔