Thursday, March 28, 2024

چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز تقریر ، ملزم مسعود الرحمان عباسی مزید تین دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز تقریر ، ملزم مسعود الرحمان عباسی مزید تین دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم مسعود الرحمان عباسی کو مزید تین دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزم پیپلزپارٹی رہنما مسعود الرحمان عباسی کو سخت سکیورٹی حصار میں ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی  ۔ عدالت نے  ملزم کو 7 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تین روزہ  ریمانڈ  منظور  کر لیا ۔

واضح  رہے کہ ملزم کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز تقریر کی گئی   جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ سپریم کورٹ ملزم کا معافی نامہ پہلے ہی  مسترد کر چکی ہے۔