Wednesday, April 24, 2024

چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ بار نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

چیف جسٹس کی ہدایت پر  سپریم کورٹ بار نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
April 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس کی ہدایت پر  سپریم کورٹ بار نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ سپریم کورٹ علامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ  بار کونسلز کل ہڑتال نہ کریں، لوگ عدالتوں میں دور دور سے آتے ہیں، وکلا کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث لوگوں کوپریشانی کاسامناکرناپڑے گا۔وکلا معمول کے مطابق عدالتی کارروائی میں حصہ لیں۔ اس سے پہلے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کے واقعات پر سپریم کورٹ بار نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان  کیا تھا۔ پاکستان بار کونسل نے بھی کل ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان  کیا تھا جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی کل مکمل عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔