Friday, April 26, 2024

چیف جسٹس کو رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہئے ، فواد چودھری

چیف جسٹس کو رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ  آگے بڑھانا چاہئے ، فواد چودھری
January 21, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) حمزہ شہباز  کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کے حکم  کو سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے خوش آئند قرار دیدیا ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں چیف جسٹس کو یہ فیصلہ آگے بڑھانا چاہیے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سبق سیکھتے ہوئے  سب کوخود ہی رکاوٹیں ہٹا دینی چاہیے ۔ جاتی امرا سارے کا سارا بلاک کر رکھا ہے۔

حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے پر عام شہری بھی خوش دکھائی دیئے۔کہتے ہیں ماڈل ٹاؤن  میں طاہر القادری کی رہائشگاہ سے تو رات کے اندھیرے میں رکاوٹیں ہٹا دیں اور خود لگا رکھی ہیں ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے  اپنی سکیورٹی پر اتنے اتنے گارڈز رکھے ہوئے ہیں اور راستوں کی بندش سے عام لوگوں کو مشکلا ت کا سامناہے ۔