Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس کاسنٹرل جیل پشاور میں مینٹل اسپتال کا دورہ،سہولیات کی کمی پر اظہاربرہمی

چیف جسٹس کاسنٹرل جیل پشاور  میں مینٹل اسپتال کا دورہ،سہولیات کی کمی پر اظہاربرہمی
May 9, 2018
پشاور ( 92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے  سنٹرل جیل پشاور میں مینٹل اسپتال کا دورہ کیا ۔  چیف جسٹس نے  سہولیات کی کمی پر اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس ان کے صوبے میں مہمان ہیں جہاں بلائیں گے، وہیں آئیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پشاو ر میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف سیکرٹری نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ  حالات خراب ہیں تھوڑی رعایت دے دیں ، چیف جسٹس نے کہا آپ نے دیواریں لگا کر فٹ پاتھ بند کر دیئے ہیں ، انہیں اٹھائیں  ،جتنے راستے بند کئے ہیں 48 گھنٹے میں کھول دیئے جائیں۔