Saturday, April 27, 2024

چیف جسٹس کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ازخود نوٹس
January 4, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا رجسٹرار ا سلام آبا د ہائیکورٹ سے 24گھنٹے میں رپورٹ بھی طلب کرلی 10سالہ طیبہ نے الزام لگایا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے اہلخانہ نے جھاڑوگم ہونے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا

تفصیلات کےمطابق 10سالہ طیبہ کو جھاڑو گم ہونے کی اتنی بڑی سزا ملی کہ پہلے اس کا ہاتھ جلا دیا پھرآنکھ پر چمچ دے مارا۔  طیبہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے گھر ملازمہ تھی۔ طیبہ نے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ جھاڑو گم ہونے پر جج کی اہلیہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، میڈیا میں معاملہ آیا تو ہر طرف شور اٹھ کھڑا ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے نوٹس لیا اور رجسٹرار کو تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقاتی رپورٹ بھی تیار ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا۔میڈیا میں یہ بھی چلا کہ فریقین میں راضی نامہ ہوگیا ہے  تاہم اب اس تمام معاملے کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ کمسن طیبہ پر تشدد اور معاملے کو راضی نامے کے ذریعے رفع دفع کرنے پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔