Saturday, May 11, 2024

چیف جسٹس کا کورونا پر اقدامات، اسپتالوں میں ‏سہولیات ‏فراہمی پر ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا کورونا پر اقدامات، اسپتالوں میں ‏سہولیات ‏فراہمی پر ازخود نوٹس
April 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اور اسپتالوں میں ‏سہولیات ‏کی فراہمی پر ازخود نوٹس ‏لے لیا، وفاقی اور صوبائی ‏حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر چیف جسٹس آف پاکستان نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔ کورونا ‏وائرس سے نمٹنے کیلئے کیا حکمت عملی بنائی گئی؟اسپتالوں میں ‏کیا سہولیات فراہم ‏کی گئیں؟۔ بارڈرز پر آمدورفت روکنے اورقرنطینہ ‏سینٹرزبنانے کے لیے کیا اقدامات ‏اٹھائے گئے؟ جسٹس گلزاراحمد نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی ‏سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ 13 اپریل کوسماعت کرے ‏گا۔ عدالت نے ‏اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ کو نوٹسز ‏جاری کردیئے۔ ‏عدالت نے چاروں صوبائی حکومتوں سمیت گلگت ‏بلستان کی حکومت سے بھی اقدامات ‏بارے تفصیلات طلب ‏کرلیں۔ صوبائی حکومتوں کے ایڈووکیٹ جنرلزاور چیف ‏سیکرٹریزکو ‏بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔