Friday, April 26, 2024

چیف جسٹس کا کرپشن مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنیکا حکم

چیف جسٹس کا کرپشن مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنیکا حکم
October 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعظم کی درخواست سن لی، کرپشن مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس ، کرپشن مقدمات ، سماعت روزانہ کی بنیاد ، حکم ، اسلام آباد ، 92 نیوز چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے احتساب عدالتوں کو مقدمات کو التواء نہ دینے اور فیصلے جلد از جلد کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد بھی یقینی بنانے کا حکم صادر کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا فیصلہ بھی ایک ہفتے میں کرنے کی ہدایت کردی۔ دو نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی۔