Saturday, April 20, 2024

چیف جسٹس کا نیسلے کمپنی کے پلانٹ اور دیگر شعبوں کا دورہ

چیف جسٹس کا نیسلے کمپنی کے پلانٹ اور دیگر شعبوں کا دورہ
October 27, 2018
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں نیسلے کمپنی کے پلانٹ اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور پانی صاف کرنے سے متعلق کام کا جائزہ لیا۔ نیسلے کمپنی کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے کہا واٹر ایکسپرٹ کو پلانٹ پر چھوڑ کر جارہا ہوں، جس کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس کے استفسار پر کمپنی انتظامیہ نے بتایا کہ جگہ لیز نہیں لیکن دستاویزات ہیں جس پر جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا پھر آپ غیر قانونی طور پر بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کو دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ایک گھنٹے میں 30 ٹن پانی نکال رہے ہیں، لیکن ایک پیسہ نہیں دے رہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملیر جیل کا بھی دورہ کیا۔ قیدیوں سے سہولیات کی فراہمی سے متعلق پوچھا اور پولیس حکام کو قیدیوں سے متعلق ہدایات بھی دیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے شاہ رخ جتوئی کی سی کلاس دیکھ کر اظہار برہمی کیا اور فوری ڈیتھ سیل میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔