Sunday, September 8, 2024

چیف جسٹس کا ستائیس جولائی تک الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کا حکم

چیف جسٹس کا ستائیس جولائی تک الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کا حکم
July 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے 27 جولائی تک الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بس بہت ہو گیا۔ حکومت کو الیکشن کمیشن کے معاملے پر کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن ممبران بارے مذاکرات سے عدالت کو غرض نہیں۔ صرف یہ چاہتے ہیں کہ معاملات آئین کے مطابق چلائے جائیں۔ 12 جون کو عہدے خالی ہوئے، پہلے اقدامات کیوں کر نہ ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 27جولائی تک ممبران کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ نے 28 جولائی کو حکومت سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔