Friday, May 3, 2024

چیف جسٹس کا 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس کا 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ
December 7, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تھر میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر حکومت سندھ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا خوارک کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ تھر میں ڈیوٹی پر سرکاری ملازمین کو اضافی مراعات دی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ ایک سے 12 تک کے ملازمین کو 10 ہزار ، گریڈ 13 سے 16 تک کے ملازمین کو 20 ہزار ، گریڈ 17 کو 90 ہزار اور گریڈ 18 کے افسر کو ایک لاکھ 40 ہزار اضافی دیں گے۔ پی ٹی آئی کے رکن رمیش کمار نے تھر میں ڈاکٹروں اور ملازمین کے گھر بنانے کی تجویز دی اور کہا طویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ عدالتی معاون فیصل صدیقی نے بتایا عدالتی مداخلت اسٹیٹ بنک نے تھر کے لوگوں کے قرض ری شیڈول کردئیے ہیں۔ نمائندہ اسٹیٹ بنک نے کہا مقامی انتظامیہ کیساتھ لوگوں کو مذید زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے 12 دسمبر کو تھر جا رہا ہوں۔ سندھ حکومت کی رپورٹ کا جائزہ دورے کے بعد لوں گا۔ کیوں نہ 12 دسمبر کے بعد کیس کی سماعت کریں۔ حکومت سندھ کو تھر میں ملازمین کے حالات بہتر کرنا ہوں گے۔ منصف اعلی نے تھر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے سندھ کے ریٹارئرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا بھی عندیہ دیا۔  سماعت 12 دسمبر کے بعد دوبارہ ہو گی۔