Friday, April 26, 2024

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے
November 12, 2020
 پشاور (92 نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا انتقال کورونا کے باعث ہوا ۔ وہ اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جسٹس وقار کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، انہوں نے 1977 میں کینٹ پبلک سکول پشاور سے میٹرک جب کہ ہائیر سیکنڈری تعلیم ایف جی انٹر کالج فار بوائز سے حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسلامیہ کالج پشاور سے 1981  میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ وقار سیٹھ  نے ایک سال سے کم عرصہ گومل یونیورسٹی کے شعبہ وکالت میں گزارا۔ وہ اس کے بعد پشاور یونیورسٹی کے لا کالج چلے گئے اور وہاں سے 1985 میں لا کی ڈگری حاصل کی۔ 1990 میں پشاور ہائی کورٹ اور پھر 2008 میں بطور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وکالت کا آغاز کیا۔ 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 28 جون 2018 جو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بنے۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ اس تین رکنی بینچ کے سربراہ  تھے جس نے سنگین غداری کیس میں سابق آرمی چیف و صدر مملکت پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔