Sunday, May 19, 2024

چیف جسٹس پاکستان گلگت پہنچ گئے ، مقامی لباس پہن کر علاقائی موسیقی پر رقص کیا

چیف جسٹس پاکستان گلگت پہنچ گئے ، مقامی لباس پہن کر علاقائی موسیقی پر رقص کیا
July 17, 2018
گلگت ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار   پانچ روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کے گلگت پہنچنے پرعوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، چیف جسٹس سیاحتی مقامات راکا پوشی ، نگر بلتت فورٹ ، ہنزہ کارگاہ ، نالہ نلتر ویلی بھی گئے ۔ چیف جسٹس نے ہنزہ میں علاقائی لباس پہن کرمقامی موسیقی پر ثقافتی رقصِ بھی  کیا   ۔ بعض مقامات پر عوام نے چیف جسٹس کو اپنے مطالبات بھی پیش کئے ، چیف جسٹس  نے مطالبات پر ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔