Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس پاکستان کی زیر سربراہی دہشتگردی کی تعریف کے تعین کیلئے 7رکنی ‏لارجر بنچ تشکیل

چیف جسٹس پاکستان کی زیر سربراہی دہشتگردی کی تعریف کے تعین کیلئے 7رکنی ‏لارجر بنچ تشکیل
March 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی زیر سربراہی دہشتگردی کی تعریف کے تعین کے لئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ 1997 سے ابتک یہ طے نہیں ہوا کہ کونسا کیس دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے اور کون سا نہیں ، سپریم کورٹ دہشتگردی کی تعریف کا تعین کرے گی۔

فوجداری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

نے ریمارکس دئیے کہ 7 رکنی لارجر بینچ دہشتگردی کی حتمی تعریف پر فیصلہ دے گا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ جھوٹی گواہی کی قانونی حیثیت پر بھی فیصلہ آج جاری کر دیا جائے گا  ، آج سے یہ طے ہو جائے گا کہ جھوٹی گواہ پر پوری گواہی مسترد ہوگی۔