Friday, May 17, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی گرفتاری کا حکم

چیف جسٹس پاکستان کا ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی گرفتاری کا حکم
September 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید  ارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے چیف جسٹس پاکستان کو درخواست میں  شکایت کی تھی جس پر چیف جسٹس نے جنید ارشد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی ہدایت دے دی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس افسر اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں ۔