Thursday, May 2, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ،بیرکس میں قیدیوں سے ملاقات کی

چیف جسٹس پاکستان کا سینٹرل جیل کراچی کا دورہ،بیرکس میں قیدیوں سے ملاقات کی
May 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی کی سینٹرل جیل کا دورہ کیا ۔ چیف جسٹس نے دورے کے دوران مختلف بیرکس میں قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل سنے اور جیل کا کھانا خود کھا کر چیک بھی کیا ،چیف جسٹس نے تعلیم اور آرٹس کے شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جیل کے انتظامات بہتر لگے ، چیف جسٹس نے مختلف قیدیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔