Saturday, April 20, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا تھر کے دورے کا اعلان، سندھ سرکار متحرک ہو گئی

چیف جسٹس پاکستان کا تھر کے دورے کا اعلان، سندھ سرکار متحرک ہو گئی
December 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے تھر کے دورے کا اعلان کیا تو سندھ سرکار توقع سے زیادہ متحرک ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھرکےمسائل،ترقیاتی منصوبوں پر بڑی بیٹھک لگائی اور اسلام کوٹ اسپتال کو 250 ملین فنڈدینے ،ترقیاتی منصوبےجلدمکمل کرنیکاحکم صادر کر دیا۔ اجلاس میں اسلام کوٹ اسپتال کو 250 ملین کا فنڈ دینے کا حکم، پانی منصوبے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار، سندھ کے کپتان مراد علی شاہ نے کہا کہ واٹر پروجیکٹ چھ ماہ میں مکمل چاہتا ہوں، مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تھرکول بلاک ٹو تک بارہ کلو میٹر پانی کی لائن ڈالی جائے گی، پائپ بنانے کا کام پانچ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔