Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان کا احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم
December 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس کی سماعت میں احد چیمہ سے تنخواہ سے زائد وصول کی گئی رقم واپس لینے کا حکم صادر کر دیا۔د چیمہ سے  زائد وصول کی گئی۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ایل  ڈی اے   سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ احد چیمہ رقم ادا نہ کریں توجائیداد ضبط کر لی جائے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے احد چیمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ایسے کونسے سرخاب کے پر لگ گئے تھے جو ایک لاکھ سے 14 لاکھ تنخواہ کر دی گئی، کیاسیاسی فائدے دیے جو آپ کو نوازا گیا،اگر اتنے ہی کسی کے منظور نظر تھے تو  وزیراعلیٰ اپنی جیب سے  نوازتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے اورنج لائن کا بیڑہ غرق کیا اب ایل ڈی اے سٹی کا ، انہوں نے  احدچیمہ سے استفسارکیا کہ پیراگون سے کیا تعلق تھا جو ایل ڈی اے سٹی کا معاہدہ کیا۔ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔