Saturday, April 20, 2024

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پر اپنے داماد کو عدالت بلا لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پر اپنے داماد کو عدالت بلا لیا
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس نے ڈی آئی جی کی سفارش کرنے پراپنے داماد خالدکو عدالت بلا لیا۔ ڈی آئی جی خالد محمود ڈوگر  کی بیوی کی جانب سے بچے حوالگی کیس میں  چیف جسٹس نے  اپنے داماد خالد رحمان سے استفسار کیا کہ بتائیں آپ کو کس نے سفارش کا کہا ، بیٹے گھر پر ہوں گے یہاں چیف جسٹس  کے سامنے موجود ہیں ۔ جواب میں خالد رحمان نے  کہا کہ میں چیف جسٹس پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ، مجھے خالد محمود ڈوگر نے  سفارش  کرنے کا کہا تھا۔