Thursday, May 2, 2024

چیف جسٹس پاکستان نے ایم ایس شیخ زید اسپتال کو اتوار کے روز عدالت بلا لیا

چیف جسٹس پاکستان نے ایم ایس شیخ زید اسپتال کو اتوار کے روز عدالت بلا لیا
September 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے صحت اورعلاج معالجے کے معاملات درست کرنے کی ٹھان لی اور اسپتالوں پرچھاپے مارے،ناقص انتظامات اور مہنگے علاج پرانتظامیہ کولائن حاضربھی کیا ۔ چیف جسٹس نے شیخ زیداسپتال کے ایم ایس کو اتوارکے روزعدالت میں طلب بھی کرلیا۔ جسٹس ثاقب نثارنےجسٹس اعجاز الاحسن کے ساتھ شیخ زیداسپتال کادورہ کیا ، انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کی شکایات سنیں اورناقص سہولیات پر ایم ایس کوعدالت میں حاضرہونے کاحکم دے دیا ۔ ڈاکٹرزاسپتال میں چیف جسٹس نے ایمرجنسی، وارڈز، لیبارٹری اور کینٹین کا معائنہ کیا ، مریضوں  نےموقع غنیمت جان کرمہنگے علاج اور سہولیات کی عدم فراہمی کوجواز بنایااورشکایات کے انبارلگادیئے ۔ چیف جسٹس نے مہنگے علاج پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہایہاں مریضوں کےکپڑے بھی اتروا لئے جاتے ہیں ، علاج معالجے کے نرخ نامے فراہم نہ کرنے پر بھی چیف جسٹس سخت برہم ہوئے ۔ ایک شکایت پر فوری ایکشن لے کرایم ایس کو خاتون کاعلاج سو فیصد مفت کرنے کا حکم  بھی دیا  ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے  حمید لطیف اسپتال کا دورہ بھی کیا اور مہنگی اشیااور مہنگے علاج پرانتظامیہ کوآڑے ہاتھوں لیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کی 25 روپے والی بوتل 50 روپے میں بیچی جارہی ہے،انجیوگرافی کے ڈھائی لاکھ روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس نے عدالت کے باہرجمع ہونے والوں کی شکایات بھی سنیں۔