Friday, May 3, 2024

چیف جسٹس پاکستان نے اخوت فاؤنڈیشن کو رقم دینے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

چیف جسٹس پاکستان نے اخوت فاؤنڈیشن کو رقم دینے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
September 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اخوت ٖفاؤنڈیشن  کورقم دینے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا،56 کمپنیوں کے کیس میں ڈی جی نیب کی رپورٹ پر9افسروں  سے 118 ملین روپے کے واجبات پرجواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اخوت فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آف پاکستان کے بلاوے پرصوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال عدالت  کے روبرو پیش ہوئے ۔ میاں اسلم اقبال نے عدالت کو جواب دیا کہ اخوت فاؤنڈیشن غیرمنافع بخش نجی تنظیم ہے،اس کے خلاف کوئی کارروائی روبہ عمل نہیں ۔ چیف جسٹس نےصوبائی وزیرسے اتوارتک تفصیلی تحریری جواب طلب کرلیا ۔ سپریم کورٹ نے 56 کمپنیوں کے کیس میں زائدتنخواہوں کے معاملے میں ڈی جی نیب کی رپورٹ پر 9 افسروں کو جواب دینے کی ہدایت کردی ۔ ڈی جی نیب نے عدالت کو بتایا کہ افسروں کے ذمہ 432 ملین میں سے 313 ملین روپے واپس ہوچکے ہیں  ، جبکہ 9 کے ذمہ 118 ملین روپے ہیں ۔ ادھرسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں  نیب آرڈیننس کے تحت نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن (ر)صفدر کی سزاوں  کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔