Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سول اسپتال مٹھی پہنچے گئے

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سول اسپتال مٹھی پہنچے گئے
December 12, 2018
مٹھی ( 92 نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سول اسپتال مٹھی پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے مٹھی میں آر او پلانٹ کا معائنہ کیا اور  پلانٹ سے پانی بھی پیا۔ چیف جسٹس نے  مٹھی سول اسپتال میں  نوزائیدہ بچوں کے وارڈز کا معائنہ کیا ، وزیراعلیٰ سندھ نےچیف جسٹس کو پیڈز وارڈ کی سہولیات سےمتعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ کو باہر بھیج کر شہریوں کی شکایات سنیں ،اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام آر او پلانٹس بند ہیں ،  گندم تک نہیں ملتی ، ہم بھوک سے مر رہے ہیں ۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ شہریوں کی بہت شکایات ہیں ، عوام کےبہت مسائل ہیں۔ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ ہمیں  ڈیپلو اسپتال لےکر جائیں ، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ وہ یہاں سے بہت دور ہے ۔