Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر کا ایئرپورٹ پر ہنگامے پر نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کے وزیر کا ایئرپورٹ پر ہنگامے پر نوٹس لے لیا
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر کا ایئرپورٹ پر ہنگامہ پر نوٹس لے لیا۔ فدا محمد خان اور پی آئی اے حکام کو کل لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی تو فدا محمد  خان آگ بگولہ ہو گئے۔ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کے ساتھ توں تکرار بھی ہوئی اور افسر کو دھکے دیتے بھی دکھائی دیئے۔ پھر بھی غصہ نہ تھما تو ایئر پورٹ  پر ہی آگ بھی جلا ڈالی۔ ویڈیو وائرل ہوئی  تو وزیر موصوف کے خلاف غم و غصہ پایا گیا۔ دوسری طرف گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے  حکام نے فدا محمد خان سے بدتمیزی کی تو فدا محمد خان نے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ اب معاملہ حل ہو چکا ہے تاہم پھر بھی اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہیں۔