Friday, April 26, 2024

چیف جسٹس نے چھٹی کے روز بھی کراچی رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنیں

چیف جسٹس نے چھٹی کے روز بھی کراچی رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنیں
September 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے چھٹی کے روز بھی کراچی رجسٹری میں سائلین کی درخواستیں سنیں ۔ چیف جسٹس نے  کورنگی ناصرجمپ کے قریب کے ڈی اے کو تجاوزات کےخلاف مزید آپریشن سے روک دیا ۔ ریسٹ ہاؤس پہنچنے پر 92نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ سر آپ کو کراچی آکر کیسا لگا، جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ  اب کراچی صاف نظر آرہا ہے۔ گزشتہ روز شرجیل میمن کے اسپتال کےکمرے پر چھاپے سے متعلق سوا ل پر چیف جسٹس نے  کہا کہ  اسپتال نہیں ، سب جیل گیا تھا۔