Saturday, April 20, 2024

چیف جسٹس نے چھٹی کے روز بھی مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کی

چیف جسٹس نے چھٹی کے روز بھی مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کی
January 14, 2018

کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس نے چھٹی کے روز بھی مفاد عامہ سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبوں میں ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کیس میں ناظر نے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت کو ٹیکے ضبط کرنے کا کام ڈرگ انسپکٹر کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈبوں میں ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کمپنیوں کا جواب بھی داخل کرا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے چار ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ڈبوں ’’یہ دودھ ہرگز نہیں ہے‘‘ لکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے لیبارٹریز کی رپورٹ طلب کر لی۔
ادھر ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ منصوبے کب پورے ہوں گے؟ ۔ شہر میں پانی کی کمی کیوں ہے؟ خدا کا خوف کریں غریب کیسے دو ٹینکرز ایک ماہ میں خریدے۔
چیف جسٹس نے ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی سے کہا کہ اگر آپ ذمہ داری ادا نہیں کر سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔
عدالت نے واٹر کمیشن کا سربراہ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کو بنا دیا اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کے اختیارات انہیں منتقل کر دیئے۔
چیف سیکرٹری نے منصوبوں کی تکمیل کا وقت بتانے کیلئے پندرہ دن کا وقت مانگ لیا۔