Saturday, April 20, 2024

چیف جسٹس نے پیچیدہ بیماری میں مبتلا بچوں کے معاملے ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے پیچیدہ بیماری میں مبتلا بچوں  کے معاملے ازخود نوٹس لے لیا
April 21, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس نے پیچیدہ بیماری میں مبتلا بچوں  کے معاملے پر ازخود نوٹس لے لیا۔ بچی نے بیان دیا کہ میں اور بھائی بیماری کا شکار ہیں ، پاکستان میں علاج ممکن نہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیس ہیلتھ کمیشن بھیجا،وہاں پر موجود خاتون نے کہا کیا امریکا میں کوئی اور خدا ہے جو آپ کا علاج کرے گا۔ بچی نے کہا کہ شہبازشریف اپنا بلڈ تبدیل کروانے باہر جاسکتے تو ہمارا علاج کیوں نہیں ہوسکتا؟، چیف جسٹس نے معاملے کا ز خود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور پنجاب حکومت کے ذمہ داروں کی کل طلب کرلیا۔