Thursday, April 18, 2024

چیف جسٹس نے وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر کو فوری عہدے سے ہٹادیا

چیف جسٹس نے وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر کو فوری عہدے سے ہٹادیا
April 21, 2018
لاہور( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے  کا وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر کوفوری عہدے سےہٹا دیا۔ چیف جسٹس نے یونیورسٹی کے سینئر ترین  پروفیسرکو عبوری وی سی لگانےکاحکم دے دیا ، سپریم کورٹ نے 3 میڈیکل یونیورسٹیوں کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے نئی سرچ کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی دے دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کس حیثیت میں یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی حکومت کو دی گئی؟۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے معاملے میں عطائی ڈاکٹرز کی مداخلت پر چیف جسٹس برہم ہو گئے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کون ہیں، مفاد عامہ کے اہم کیسز کی سماعت چھوڑ کر آپ کو کیوں سنوں ، یہ نہ ہو کہ  آپ کو بند کرا دوں۔ عدالت نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ظفر تنویر کی تعیناتی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔ مرغی کے گوشت اور فیڈ سے متعلق کیس کو چیف جسٹس نے رپورٹ مثبت آنے پر نمٹا دیا ۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ مرغی کا گوشت اور فیڈ مضر صحت نہیں ہے ۔