Wednesday, May 1, 2024

چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے نئے ججز کی تربیت کی مدت بڑھا کر 6 ماہ کردی

چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے نئے ججز کی تربیت کی مدت بڑھا کر 6 ماہ کردی
August 26, 2016
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ماتحت عدلیہ کے نئے ججز کی تربیت کی مدت بڑھا کر چھے ماہ کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کمزوریوں پر پردہ نہیں ڈالنا انہیں طاقت میں تبدیل کرنا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سمیت عدلیہ سے منسلک ہر فرد کو تربیت کی ضرورت ہے۔ عدالت میں بیٹھنے سے پہلے ججز کے لیے چھے ماہ کی تربیت لازمی قرار دے دی گی ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خطاب میں زور دیا کہ اپنی کمزرویوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے انہیں طاقت میں تبدیل کریں۔  جسٹس منصور علی شاہ نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ججز کو سوفیصد ترقی دی جائےگی ۔