Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے دس ججوں کو او ایس ڈی بنا دیا

چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کے دس ججوں کو او ایس ڈی بنا دیا
August 30, 2016
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے دس ججوں  کو کارکردگی کی بنیاد پر او ایس ڈی بنا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کو موثر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو موثر بننانے کے لیے کوشاں ہیں اور اسی عزم کا اظہار کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے ججز تو ترقی دی جارہی ہے۔ لیکن دوسری جانب ججز کو او ایس ڈی بنانے کا عمل بھی جاری ہے جسٹس منصور علی شاہ نے دس ججز کو او ایس ڈی بنا کر  نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ماتحت عدلیہ میں وہی جج رہے گا جو کام کرے گا۔