Monday, September 16, 2024

چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا
February 16, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی کا نوٹس لے لیا ۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات سندھ کو نوٹس جاری کر دیا ۔
کیس کی سماعت کل کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو مختلف بیماریوں کا بہانہ بنا کر انھیں جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے ۔ کبھی ان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ظاہر کی جاتی ہے اور کبھی جگر میں انفیکشن کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن سمیت 13 ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔