Sunday, September 8, 2024

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ ،چاروں ہائی کورٹس اور شریعت کورٹ کےججز کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ ،چاروں ہائی کورٹس اور شریعت کورٹ کےججز کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی
July 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے  سپریم کورٹ ، چاروں ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو اویس شاہ کی جلد بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم بھی  دیدیا ۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور طہیر جمالی کی سربراہی میں ججز کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان ، آٓئی جی پولیس ، چیف سیکرٹریز ، وفاقی سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف جسٹس نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس علی شاہ کی جلد بازیابی کی ہدایت کردی ، جبکہ تمام آئی جی پولیس کو ملک بھر میں سپریم کورٹ ، چاروں ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی فول پروف بنانے جبکہ ججز کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی دینے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کو ججز سکیورٹی اجلاس کے حوالے سے وفاقی حکومت کو بریفنگ دینے کا بھی کہا ہے۔