Thursday, May 9, 2024

چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ، ترجمان سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ، ترجمان سپریم کورٹ
December 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آصف سعید کھوسہ سے منسوب بیانات پر ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ میڈیا پر چیف جسٹس سے منسوب بیانات کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے  جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی۔ خصوصی عدالت سے متعلق شائع کی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد  ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے متعلق شائع کی جانے والی خبریں سیاق و سباق سے ہٹ کر اور حقائق کے منافی ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کو بھی میڈیا پر ایسے ہی چلایا جائے جسطرح جھوٹی خبر چلائی گئی۔ خبروں سے تاثر گیا کہ چیف جسٹس خصوصی عدالت کی کارروائی میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس سے منسوب خبریں چلائی گئی جس میں چیف جسٹس کی جانب سے خصوصی عدالت کو ہدایات سمیت اہم انکشافات کیے گئے تھے ۔