Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس نے جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

چیف جسٹس نے جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
January 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کی بدنامی کرنے والا کوئی بچ کر نہیں جائے گا۔ ایگزیکٹ اسکینڈل کے باعث ہمارے سرشرم سے جھک گئے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے جعلی ڈگری سے متعلق مہم کا پتا چلائیں۔ اسکینڈل سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے۔

ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق مقدمات عدالتوں میں زیر التوا بھی ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے مفصل رپورٹ پیش کریں۔