Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس نے بچے کےہاتھ کی تین انگلیاں کٹنےکےمعاملےپر ازخود نوٹس لےلیا

چیف جسٹس نے بچے کےہاتھ کی تین انگلیاں کٹنےکےمعاملےپر ازخود نوٹس لےلیا
January 19, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس  ثاقب نثار نے لاہور کے سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی خرابی اور گنگا رام ہسپتال میں بچے کے ہاتھ کی تین انگلیاں کٹنے کے معاملے پر بھی از خود نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت میڈیکل ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس نے گنگا رام ہسپتال لاہور میں 08 دن کے نومولود بچے کے ہاتھ جلنے اور پھر تین انگلیوں کے کٹنے کی اخباری اطلاعات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل ڈائریکٹر سے تین دنوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ دوسرا سوموٹو نوٹس  سروسز ہسپتال لاہور میں وینٹی لیٹرز کی خرابی کے معاملے پر لیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو معاملے کا جائزہ لئے کر دس دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔