Friday, May 3, 2024

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  کل  ہوگا

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس  کل  ہوگا
July 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں  10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور ہوگا۔ تفصیلات  کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک نے جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور ہوگا،جس کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے 6 وکلا  اور 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں کی تجویز دی ہے۔ تجویز کردہ ناموں میں ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم انور بلوچ ، عامر فیصل ، غلام قادر لغاری اور عبد الغنی سومرو جبکہ سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا کا نام بھی شامل ہے۔ جوڈیشل کمیشن مدت ملازمت مکمل کرنے والے سندھ ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججز کو مستقل کیے جانے پر بھی غور کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کل 40 ججز کی ضرورت ہے جبکہ فی الوقت 26 ججز تعینات ہیں ۔