Sunday, September 8, 2024

چیف جسٹس ناصر الملک کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 13 اگست کو دیا جائے گا

چیف جسٹس ناصر الملک کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 13 اگست کو دیا جائے گا
August 11, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس ناصر الملک ایک سال ایک ماہ اور بارہ دن بطور چیف جسٹس رہنے کے بعد 16 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے ، ان کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرینس 13 اگست کو دیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے میٹنگ ہال میں آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کے اعزاز میں فل کورٹ اجلاس ہوا اجلاس میں سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ ، سمیت 16 ججز اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے شرکت کی۔ تمام ججز صاحبان نے چیف جسٹس ناصر الملک کی خدمات کو سراہا اور ان کے دور کو آئین کی سربلندی کا اہم دور قرار دیا۔ ججز نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ناصر الملک دھیمے مزاج،اعلیٰ اقدار کے مالک آئینی بالا دستی کا مظہر ہیں ، انہوں نے عدالتی تاریخ کا کامیاب دور گزارا۔ اس موقع پر چیف جسٹس ناصر الملک نے فرداً فرداً ساتھی ججز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برادر ججز کے تعاون کے بغیر  عدالتی تاریخ کے اہم تر فیصلے دینا اتناآسان نہ تھا۔