Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس ناصر الملک نے جوڈیشل کمیشن  کی کارروائی آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا

چیف جسٹس ناصر الملک نے جوڈیشل کمیشن  کی کارروائی آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا
June 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان  ناصر الملک نے کہا ہے کہ مبینہ دھاندلی کے لئے قائم انکوائری  کمیشن کی کارروائی آئندہ ہفتے کے اختتام تک مکمل کر لی جائے گی ۔ تفصیلات  کے مطابق انکوائری کمیشن کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے مزید گواہان پر جرح جاری رہی سابق جوائنٹ سیکرٹری الیکشن کمیشن پنجاب خلیق الرحمان  نےسلمان اکرم راجہ کی جرح پر بتایا کہ بیس اپریل کے بیلٹ پیپرز کی تعداد سے متعلق فہرست رجسٹرڈ ووٹرز کی بنیاد پر بنائی گئی 21 اپریل کے بیلٹ پیپرز کی تعداد کی فہرستیں آراوز کی ڈیمانڈ پر بنائیں۔ سلمان اکرم راجہ نے  پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کی تقسیم سے متعلق آراوز کو بلوانے کی درخواست کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو آپ پر منحصر ہے، حفیظ پیرزادہ کی جرح پر خلق الرحمان نے بتایا کہ 20 اپریل کی فہرستیں  غلطیوں کی وجہ سے پرنٹنگ کے لیے نہیں بھجوائیں ۔ انھوں نے بتایا کہ  پرنٹنگ پریسز کی طرف سے بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کے عمل کو روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹر کیا جارہا تھا ، سابق ریجنل مینجر الیکشن کمیشن سرگودھا نے بتایا کہ کہ بیلٹ پیپرز ان کی موجودگی میں آر اوز کے نمائندوں نے وصول کئے،ڈپٹی ڈائریکٹر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بتایا کہ  الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ سے ڈھائی فیصد  بیلٹ پیپرزیادہ چھاپے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضائع شدہ بیلٹ پیپرزفوج کی نگرانی میں جلا کر تلف کئے گئےق لیگ کے وکیل خالد رانجھا کی عدم حاضری کے باعث گواہان کو بلوانے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے میں کمیشن کی کارروائی مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، جس کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔