Saturday, April 20, 2024

چیف جسٹس ناصر الملک نے ججز تقرری سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس گیارہ مئی کو طلب کرلیا

چیف جسٹس ناصر الملک نے ججز تقرری سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس گیارہ مئی کو طلب کرلیا
May 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ناصرالملک نے ججزتقرری سےمتعلق جوڈیشل کونسل کا اجلاس  گیارہ مئی کوطلب کرلیا، سندھ ہائی کورٹ کےچارایڈیشنل جج صاحبان کومستقل کرنےپرغورہوگا۔ تفصیلات  کے مطابق چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس گیارہ مئی کوسپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چارایڈیشنل جج صاحبان جسٹس عامررضا نقوی، جسٹس سعید الدین ناصر، جسٹس اقبال کلہوڑواورجسٹس شہاب سرکومستقل کیےجانےپرغورکیاجائےگا۔ ان چاروں جج صاحبان کوایک سال قبل سندھ  ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئرجج صاحبان، وفاقی وزیرقانون، اٹارنی جنرل اوربارکونسل کےنمائندے شریک ہوں گے۔