Monday, September 16, 2024

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور عمران خان نے ووٹ کاسٹ کر دیا

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور  عمران خان نے ووٹ کاسٹ کر دیا
July 25, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر  دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ کپتان نے کہا ووٹرز کے پاس اسٹیٹس کو شکست دینے کا موقع ہے، شہری گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں ۔ ادھر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے این اے 130 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے بھی لاہور میں ووٹ کاسٹ کیا۔ راحیل شریف نے لائن میں لگ کر انتظار بھی کیا۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے این اے 157 پولنگ اسٹیشن 45 چک 3 ٹی میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سکیورٹی حکام کی جانب سےاچھے انتظامات کئے گئے ہیں ، میرا یہ گیارہواں الیکشن ہے اورسب سے بہتر لگ رہا ہے جسے چاہیں ووٹ ڈالیں مگر ووٹ کاسٹ ضرور کریں۔ کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں ۔علاوہ ازیں صدر ممنون حسین نے کراچی میں ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں ، گورنر سندھ نے کراچی میں ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ، نواز شریف کی والدہ اور حمزہ شہباز نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کیا۔