Saturday, May 18, 2024

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف درخواست کی سماعت  کیلئے پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف درخواست کی سماعت  کیلئے پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا
May 6, 2015
لاہور(ویب ڈٰیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے فل بنچ آٹھ مئی سے اپنی کارروائی شروع کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔ فل بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس قاسم خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔ نوازشریف کے خلاف مقامی شہری علی عمران نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف نے بیرون ملک اثاثے بنائے ہیں جو غیرقانونی ہیں اس لیے نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے۔ درخواست پر ابتدائی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی تھی تاہم بعد میں یہ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا تاکہ اس پر فل بنچ تشکیل دیا جا سکے۔ نوازشریف کے خلاف یہ درخواست گزشتہ پچیس برس سے لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔