Thursday, April 25, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش
January 18, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی ۔

کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس یاور علی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش بھی کر دی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدرت اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں چھ ججز کی تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی جن میں چار وکلا بھی شامل ہیں ۔