Saturday, May 18, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی میو ہسپتال میں زخمی وکیل کی عیادت، مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا: ایڈووکیٹ زوہیب سے گفتگو

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی میو ہسپتال میں زخمی وکیل کی عیادت، مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا: ایڈووکیٹ زوہیب سے گفتگو
May 26, 2015
لاہور (92نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک نے میو ہسپتال میں زخمی وکیل کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک نے میو ہسپتال میں جا کر ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وکیل زوہیب کی عیادت کی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی وکیل کی جلد صحت یابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ایڈوکیٹ زوہیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا ، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔