Friday, May 17, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تمام سول اپیلوں کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تمام سول اپیلوں کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم
January 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے تمام سول رویژنز اور سول اپیلوں کو تین ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کا احسن اقدام سامنے آ گیا۔  سائلین کو انصاف کے حصول کیلئے اب سالوں سال عدالتوں کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ایڈیشنل ججز کو سول اپیلوں پر جلد فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب بھر میں اس وقت 33 سو سے زائد سول رویژنز اور اپیلیں زیر التواء ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 30 ستمبر 2018 تک دائر تمام سول رویژنز اور سول اپیلوں  کے فیصلے 30 اپریل تک کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تمام اضلاع کےسیشن ججز کو متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججز کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹس بھی بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔