Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
July 6, 2021

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء، جج صاحبان اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر کا معانہ کیا جہاں پولیس کے چاق چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔

عدالت پہنچتے ہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے اہم انتظامی فیصلے کیے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو تبدیل کر دیا، ڈی جی عدلیہ سعید اللہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ایچ آر ضلعی عدلیہ جاوید الحسن کو بھی کام سے روک دیا گیا۔ چودھری یارولانہ کو چیف جسٹس کا پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا۔