Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس صاحب ثبوت ہیں تو ہمیں چارج شیٹ کریں،گالیاں دینے کا حق نہیں ،احسن اقبال

چیف جسٹس صاحب ثبوت ہیں تو ہمیں چارج شیٹ کریں،گالیاں دینے کا حق نہیں ،احسن اقبال
April 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی چیف جسٹس کو نشانے پر رکھ لیا اور کہاکہ چیف جسٹس صاحب اگر آپ کی عزت ہے تو ہماری بھی ہے،  آپ کے پاس ثبوت ہیں تو ہمیں چارج شیٹ کریں ، گالیاں دینے کا حق نہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ   اگر میں نے کسی پر غلط الزام لگایاتوثبوت دیں توہین نہ کریں، اگرکوئی جج یا جرنیل محب وطن ہے توسیاستدان بھی محب وطن ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سی پیک کی 5 سالہ کامیابی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں امن اور سلامتی نہیں ہو گی  تو ترقی ممکن نہیں ۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آج چین امن اور سلامتی کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، لیکن پاکستان کو سیاسی انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے۔