Thursday, April 18, 2024

چیف جسٹس سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، مراد علی شاہ

چیف جسٹس سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، مراد علی شاہ
October 27, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کو نہایت خوشگوار قرار دیدیا اور کہا کہ چیف جسٹس سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سپریم کورٹ کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، جس کا دورانیہ لگ بھگ تیس منٹ سے زائد رہا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کو خوشگوار قرار دیا اور کہا چیف جسٹس نے طلب نہیں کیا، میٹنگ کی، میڈٰیا نے غلط تاثر دیا، ملاقات ایسے ہوئی، جیسے ایک بڑے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس سے جے آئی ٹی پر بات ہوئی جس میں بتا دیا کہ دستاویزات فراہم کر دی ہیں تاہم دو روز میں ریکارڈ دینا ممکن نہیں تھا۔ اٹھارہویں ترمیم کا سوال ہوا تو وزیراعلیٰ صاحب مسکرا گئے اور کہا کہ احتساب صوبائی معاملہ ہے، چیف جسٹس کو بتانا بھول گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے اسپتال سمیت اہم مسائل کا ذکر کیا، کچھ گزارشات کی ہیں، میں نے یقین دلایا کہ تمام احکامات پر عمل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو محکمہ صحت کی تفصیل سے آگاہ کیا، پاکستان کوارٹرز پر کارروائی عدالتی حکم پر ہوئی، چیف جسٹس کے ساتھ تھر کا دورہ کروں گا۔ جاتے جاتے سندھ کے کپتان نے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات میں ان کی داد رسی بھی کردی۔