Friday, April 19, 2024

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا زین قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف ازخود نوٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا زین قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف ازخود نوٹس
October 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے لاہور میں قتل ہونے والے زین کے مقدمہ کے ملزم مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کی بریت کا ازخود نوٹس لے لیا ، کیس کا پورا ریکارڈ سربمہر لفافے میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا از خود نوٹس لیا ہے ، چیف جسٹس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے لاہور کے طالب علم زین کے قتل کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ،چیف جسٹس نے ریکارڈ سربمہر لفافے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 28اکتوبر کو سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کی رہائی کی حکم دیا تھا۔ یکم اپریل کو مصطفی کانجو نے  تلخ کلامی کے بعد لاہور کے کیولری گراﺅنڈ کے قریب فائرنگ کرکے گیارھویں جماعت کے طالب علم زین رﺅف کو قتل جبکہ ایک راہگیر کو زخمی کردیا تھا، مصطفی کانجو کی جانب سے قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود قتل کے 14  عینی شاہدین عدالت کے سامنے اپنی گواہیوں سے ہی منحرف ہوگئے تھے۔عدم شہادت اور عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے مصطفی کانجو اور ساتھیوں کو رہا کردیا تھا۔